ٹی۔20 ورلڈ کپ: ارشدیپ سنگھ نے اشون کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نیویارک، 13 جون: بھارتی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں ایک خاص کارنامہ انجام دیتے ہوئے آف اسپنر روی چندرن اشون کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ارشدیپ نے جاری ٹی۔20 ورلڈ کپ 2024 میں بدھ کو امریکہ کے خلاف اپنے 4 اوور میں 9 رن کے عوض 4 وکٹ لئے اور اشون کا دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
اشون نے 2014 میں میرپور میں آسٹریلیا کے خلاف 11 رن کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ میں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ ہربھجن سنگھ جنہوں نے 2012 میں کولمبو میں انگلینڈ کے خلاف 12 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، تیسرے نمبر پر کھسک گئے۔
ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کے ہندوستانی کپتان روہت شرما کے فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ ارشدیپ کو ملا۔انہوں نے کھیل کے پہلے ہی اوور میں یو ایس اے کو دوہرا دھچکا پہنچایا، جب انہوں نے شایان جہانگیر کو 0 اور اینڈریز گوس کو 2 رن پر آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔ تاہم اس کے بعد اسٹیون ٹیلر اور نتیش کمار نے یو ایس اے کو میچ میں واپسی دلائی۔ روہت یہاں سے پھر ارشدیپ کو اٹیک میں واپس لائے اور انہوں نے خطرناک بلے باز نتیش کو 27 رن پر آؤٹ کیا، جس کی وجہ سے یو ایس اے کی ٹیم 81 رنوں پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ارشدیپ نے ہرمیت سنگھ کو آوٹ کرکے میچ کا اپنا چوتھا وکٹ لیا اور انہوں نے 9رن پر چار وکٹ کے اعداد و شمار کے ساتھ اپنا اسپیل ختم کیا۔
آخری اوور میں یو ایس اے کے بلے باز جسدیپ سنگھ اور شیڈلی وان شالک وِک نے 7-7 رن بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور 110/8 تک پہنچا دیا۔
جواب میں بھارت نے وراٹ کوہلی (00)، روہت شرما (03) اور رشبھ پنت (18) کی وکٹیں صرف 39 رن پر گنوا دیں۔ یہاں سے سوریہ کمار یادیو کی ناٹ نصف سنچری (50 رن، 49 گیندوں پر 2 چوکے اور 2 چھکے) اور شیوم دوبے (31 ناٹ آوٹ، 35 گیندوں پر 1 چوکا اور 1 چھکا) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان ہار گیا۔ 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔