پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ اغوا ہوئی خاتون برآمد اغوا کار گرفتار

 

تاثیر۲۸      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں سے اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ غائب ہوئی خاتون کو جالے تھانہ کے پونی گاؤں سے برآمد کر ملزم نوجوان دل خوش کمار کو گرفتار کر لیا ہے واقعہ کو لے کر خاتون کے سسر بردی پور گاؤں باشندہ کشوری بیٹھا کے درخواست پر بہو کے اغوا ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 23 جون کی دوپہر ڈھائی بجے ان کی بہو اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ سمری بازار میں آدھار کارڈ بنانے کے لیے گئی تھی شام تک گھر نہیں لوٹی تو فون پر اطلاع دی کہ آج میں گھر واپس نہیں لوٹنگی اپنے ماما کے گھر پر سمری میں رہوں گی اسی کی اطلاع میں نے اپنے ذریعے بہو کے شوہر دیپک بیٹھا کو دی جو کولکاتہ میں کام کر تا ہے جب میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو فون کیا تو بات کرتے کرتے موبائل بند ہو گیا اسی رات لگ بھگ 12 بجے میرے بیٹے کے موبائل پر دو الگ الگ نمبر سے فون کر کے گالی گلوج اور دھمکی دی کہ تمہاری بیوی و بیٹا میرے پاس ہے اور میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے میری بہو کافی دنوں سے اُسکے موبائل پر بات چیت کرتی تھی ادھر خاتون کے ساتھ گرفتار نوجوان دل خوش کمار کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو فیس بک پر جان پہچان ہونے کے بعد خاتون کی رضامندی سے جالے تھانہ کے پونی گاؤں میں شادی کے نیت سے لا کر رکھا تھا کیس کے تفتیشی داروغہ انیل تواری نے کہا ہے کہ موبائل لوکیشن کے ذریعے نوجوان ملزم کو گرفتار کر اغوا خاتون کو اس کے گھر سے برآمد کر لیا گیا ہے کئی نکات پر جانچ پڑتال کر متاثرہ خاتون کا عدالت میں فرد بیان بیان کرایا جائے گا