پوٹھیا کے اڑاباڑی میں ڈوبنے سے ایک ہی گاؤں کے چار بچوں کی موت، گاؤں میں غم کا ماحول

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج، ٹھاکر گنج (محمد شاداب غیور)
 پوٹھیا بلاک کے تحت پہاڑ کٹہ تھانہ حلقہ کے رائے پور پنچایت کے اڑاباڑی گاؤں میں بدھ کے روز ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ پوکھر میں نہانے گئے چار بچوں کی ایک ساتھ موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی، مقامی غوطہ خور کی مدد سے بچوں کو لاش تالاب سے باہر نکالا گیا،
  مقامی لوگوں نے بتایا کہ سبھی بچے مدرسہ اسلامیہ انوارل القرآن نمبر 839 اڑاباڑی میں پڑھائی کر واپس گھر لوٹکر نہانے کے لئے عیدگاہ کے قریب پاس لکھڑی گارہ سڑک کنارے ایک پوکھر میں چلے گئے جہاں چاروں بچے لیلے کے پیڑ سے بنےناؤ میں پوکھر میں چہل قدمی کرنے لگے اس دوران بچے گہرے پانی میں چلا گیا جہاں پانی زیادہ رہنے کی وجہ سے ابی سطح کا بچوں کو احساس نہیں ہوا اور سبھی بچے کی موت ایک ساتھ ہو گئی۔ موت ہوئے بچوں کی شناخت محمد عیان (6) والداختر، میناکچھی بیگم(7) والد انوارل، عارفین بیگم(9) کلوا اور عشیانہ خاتون(11) والد  اسیبل کے طور پر ہوئی ہے۔  حادثہ کے بعد مقامی رکن اسمبلی اظہار الحسن موقع پر پہنچنے اور انتظامیہ سے انحصار کرنے والے کے لئے معاوضہ کی مطالبہ سرکل افسر سے کی۔ سی او موحیط راج نے بتایا کہ سرکاری گائڈ لائنس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معاوضہ وغیرہ کا انتظام ہے۔ لیکن لوالحقین پوسٹ مارٹم کرنے سے منع کر رہے ہیں۔ ایسے میں اگر پوسٹ مارٹم ہوتا ہے تو آگے کی کاروائی ہمارے جانب سے کی جائے گی۔ حادثہ کے بعد گھر والے اور رشتہ داروں کارو رو کر برا حال ہے۔ اڑاباڑی تھانہ صدر کنال کمار موقع پر پہنچ کر آگے کی کاروائی میں لگ گئی ہے۔