چاہتے ہوئے بھی ایمرجنسی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: راجناتھ سنگھ

تاثیر۲۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 25 جون: وزیر دفاع اور مقامی ممبر پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ نے ایمرجنسی کے نفاذ کی تاریخ 25 جون 1975 کو یاد کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج سے ٹھیک 49 سال قبل ہندوستان میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ ایمرجنسی ہمارے ملک کی جمہوریت کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے، جسے ہم چاہ کر بھی فراموش نہیں کر سکتے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس دور میں جس طرح اقتدار کاغلط استعمال اورتاناشاہی کا کھلا کھیل کھیلا گیا،وہ کئی سیاسی جماعتوں کی جمہوریت کے تئیں ان کے عزم پر بہت بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر اس ملک میں جمہوریت زندہ ہے تو اس کا سہرا ان لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی، جیل گئے اورنہ جانے کتنی جسمانی اور ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا۔ ہندوستان کی آنے والی نسلیں جمہوریت کے تحفظ میں ان کی جدوجہد اور ان کے تعاون کو یاد رکھیں گی۔