ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا منایا گیا یوم شہادت

تاثیر۲۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم)
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا یوم شہادت بی جے پی کے ضلع صدر منیش کمار گپتا کی صدارت میں پارٹی دفتر میں منایا گیا، تمام نمائندوں اور عہدیداروں نے خراج عقیدت پیش کیا، بھارتیہ جن سنگھ کے بانی مکھرجی نے پرمٹ سسٹم کے خلاف احتجاج کیا، وہ کشمیر میں ہی قربان ہو گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے اُنہیں حقیقی خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں ممبر اسمبلی انیل کمار رام، گایتری دیوی، سابق ممبر اسمبلی رام نریش یادو، نگینہ دیوی، سابق لیجسلیٹیو کونسلر بیدیا ناتھ پرساد، پروفیسر اومیش چندر جھا، ضلع نائب صدر دنکر پنڈت، منوج بیٹھا، چنچون سنگھ، وشال کمار، جنرل سکریٹری ارون کمار گوپ، سنجیو چودھری، رام آدھار مہتو، خزانچی سبھاش کیسری، ضلع وزیر ڈاکٹر دیویش کمار، سنگیتا جھا، راہول رنویر آنند، وشواجیت پاٹھک، اشوک چودھری، گوپال کمار، امیش گری، گگن دیو یادو، انشول پرکاش، بھارتی دیوی، پرنس تیواری موجود تھے۔