ڈاکٹر معزالدین صدرجمعیۃ سہرسہ کی صدارت میں جمعیۃ علماء ضلع سہرسہ کی میٹنگ منعقد

تاثیر۲۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہرسہ(سالک کوثر امام)سہرسہ اسٹیشن سے متصل واقع چاندنی چوک مسجد میں آج جمعیۃ علماء ضلع سہرسہ کی میٹنگ ڈاکٹر معزالدین صدرجمعیۃ سہرسہ کی صدارت میں منعقدہوئی۔ میٹنگ کاآغازنائب صدرجمعیۃ سہرسہ قاری نوراللہ نعمانی کی تلاوت سے ہوا۔میٹنگ میں اہالیان ضلع سہرسہ کے درمیان ممبر سازی کے عمل کو تیزرفتاری کے ساتھ انجام دینے پرغورکیاگیا۔ میٹنگ میں شریک ضلع اوربلاک سطح کے ذمہ داران نے یہ عہدلیاکہ جمعیۃ علماء کی زرین خدمات سے باشندگان ضلع سہرسہ کو متعارف کراتے ہوئے انہیں جمعیۃ کاممبربنایاجائے، تاکہ وہ جمعیۃ کی مثالی خدمات سے وقفے وقفے پرفیضیاب ہوسکے ۔ وہیں علاقے میں جہاں پرمکتب قائم نہیں ہے، وہاں جمعیۃ کے زیراہتمام مکتب کے قیام پر غورکیاگیا۔ اور جن اسکولوں میں اردو اساتذہ نہیں ہیں ، اس کی سروے کرکے اس کی رپورٹ جمعیۃ کی ضلع کمیٹی کو پیش کرنے کی ذمہ داری بلاک کمیٹی کے ذمہ داران کو دی گئی، تاکہ اس رپورٹ کے تناظرمیں اردو اساتذہ کی بحالی کے لیے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کران کادھیان اس طرف مبذول کرایاجاسکے۔ اخیرمیں فلسطینی مسلمانوں کی نصرت الٰہی ،  جمعیۃ علمائے ہندکی بقاء اورقائدملت صدرجمعیۃ علمائے ہندمولاناارشدمدنی عمت فیوضہم کی صحت و درازی عمر کی دعاء پر میٹنگ کااختتام ہوا۔ میٹنگ میں جنرل سکریٹری مولانا حبیب اللہ مظاہری، مفتی فیاض عالم قاسمی، مولاناقاصدالاسلام، مفتی کلیم اللہ ، عبدالرؤف، مولانانعمان، مولانا عبدالغنی مفتاحی ، مولاناجمشیدعالم، پروفیسر نعمان خان،مولانالقمان، ڈاکٹررحما‌ن نور، مولاناممتازرحمانی سمیت کثیرتعداد میں ذمہ داران جمعیۃ نے شرکت کی۔