ڈی ایم سی ایچ کے مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک روزہ فائلریا ٹریننگ کا انعقاد

تاثیر۱۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 15 جون:- ڈی ایم سی ایچ کے مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک روزہ فائلریا ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدھوبنی ضلع اور دربھنگہ ضلع کے 11 لیب ٹیکنیشنوں کو ڈی ایم سی ایچ مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر جیوچ پرساد، ڈاکٹر پرینکا کماری، میڈیکل لیب ٹیکنیشن عقیل احمد نے فائلریا ٹیسٹنگ کی ٹریننگ دی۔ٹریننگ میں تمام نارمل لوگوں کے خون کے نمونے لینے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، فلیریا ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے کی جانچ کرکے چھپے ہوئے فائلیریا کے جراثیم کی نشاندہی کی گئی۔ مائکروفیلیریا کو مائکروسکوپ پر دکھایا گیا تھا۔ٹریننگ لینے والوں میں رتنیش چندر، منوج کمار، کماری دیکشا، پوجا کماری، شویتا کماری، صفت کمار یادو، سنیل کمار، سونو کمار، سنجیت کمار سنگھ، سنتوش کمار، ششی بھوشن کمار وغیرہ شامل تھے۔فلیریا انسپکٹر گنیش مہاسٹھ، ببن کمار، پربھات کمار، سشیل کمار جھا، پیرامل فاؤنڈیشن سے اشوک کمار سنہا، ڈسٹرکٹ لیڈ سنجیو کمار، چندریش کمار کرنا، پرشانت کمار داس، انکت کمار وغیرہ موجود تھے۔