کرناٹک میں سڑک حادثہ، دو بچوں سمیت 13 تیرتھ یاتری ہلاک

تاثیر۲۸      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہاویری، 28 جون: کرناٹک کے ہاویری ضلع میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں دو بچوں سمیت تیرہ تیرتھ یاتریوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پونے-بنگلورو قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حادثے کا شکار بس کا ڈرائیور کو نیند آگئی تھی۔
پولیس کے مطابق بیادگی تعلقہ کے گنڈین ہلی کراسنگ میں علی الصبح تیرتھ یاتریوں کو ان کی منزل کی طرف لے جانے والی ایک منی بس صبح سویرے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمام متاثرین شیوموگا کے رہنے والے ہیں۔ سبھی دیوی یلما کے درشن کر کے بیلگاوی ضلع کے سوادٹی سے واپس آ رہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔