کولکتہ میں شطرنج کے کھیلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

تاثیر۲۶      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 26/ جون (تاثیر بیورو) شطرنج کے بارہ کھلاڑیوں، ایک خاتون ثالث اور تین شخصیات جو شطرنج کے کھیل کی ترویج و ترقی کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں، ‘سارہ بنگلہ شطرنج ایسوسی ایشن’ نے ان شطرنج کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کیں۔ سٹرڈے کلب میں منعقدہ ‘شطرنج کے ہیروز’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ شطرنج کے بارہ کھلاڑیوں میں پانچ گرینڈ ماسٹرز ہیں، ان میں سیانتن داس، کوستب چٹرجی، دپٹیان گھوش، مترو گوہا اور خاتون گرینڈ ماسٹر میری این گومس کے نام شامل ہیں۔ دریں اثنا ایم ایل اے دیباسیش کمار، ہاکی اولمپیئن گربکس سنگھ، سابق فٹبالر شیام تھاپا اور دیپیندو بسواس، سابق کرکٹر سمبرن بندو پادھیائے، تیراک بولا چودھری، گرینڈ ماسٹر سوریہ شیکھر گنگولی، سندیپ چند اور خواتین کے گرینڈ ماسٹر نشا موہتا  ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر آل بنگلہ شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر دیبندو بروا نے کہا کہ “یہ دوسرا موقع ہے جب کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تقریب بنگال کے تمام شطرنج کے کھلاڑیوں کو پہچاننے کے لیئے منعقد کی گئی ہے جو سال بھر بین الاقوامی اور قومی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔