ہاکی انڈیا نیمردوں کے نیشنل کوچنگ کیمپ کے لئے 27 رکنی گروپ کا اعلان کیا

تاثیر۲۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 20 جون: ہاکی انڈیا نے جمعرات کو سینئر مردوں کے زمرے کے نیشنل کوچنگ کیمپ کے لئے 27 رکنی بنیادی ممکنہ گروپ کا اعلان کیا، جو 21 جون سے بنگلورو کے سائی سینٹر میں شروع ہوگا اور 8 جولائی تک جاری رہے گا۔ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، “یہ کیمپ اہم ہے، کیونکہ ہندوستانی ٹیم پیرس 2024 اولمپکس سے پہلے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم کو بیلجیم، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ساتھ گروپ میں رکھا جائے گا۔” انہیں پول بی میں رکھا گیا ہے اور وہ 27 جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی اولمپک مہم کا آغاز کریں گے۔ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 24۔2023 میں کامیاب کارکردگی کے بعد کیمپ میں واپس آئی، جہاں وہ فی الحال 16 میچوں سے 24 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔
ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے کیمپ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا،”ہم اس کیمپ میں تربیت کا ایک اہم سلسلہ شروع کرنا چاہتے ہیں، اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم پیرس 2024 اولمپکس سے پہلے بہترین فارم میں ہوں،” فلٹن نے ہاکی انڈیا کے حوالے سے کہا کہ ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ 24۔2023 میں ہمارے میچوں سے ہمارے پاس کام کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا ایک مضبوط امتزاج ہے جو ہمیں کچھ بھی جیتنے کے قابل بناتا ہے۔”قومی تربیتی کیمپ کے لئے 27 رکنی کور گروپ درج ذیل ہے:
کرشنا بہادر پاٹھک، پی آر سریجیش، سورج کرکیرا، ہرمن پریت سنگھ، جرمن پریت سنگھ، امت روہیداس، جوگراج سنگھ، سنجے، عامر علی، منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، سمیت، شمشیر سنگھ، نیل کانت شرما، راجکمار پال، وشنوکانت سنگھ آکاش دیپ سنگھ، محمد راحیل محسن، مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، دلپریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، گرجنت سنگھ، بوبی سنگھ دھامی اور ارجیت سنگھ ہندل۔