یورو 2024: اٹلی، اسپین آخری 16 میں، کروشیا باہر

تاثیر۲۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

برلن، 25 جون : میٹیاس زاکاگنی کے ذریعہ آخری لمحات میں کئے گئے گول کی بدولت موجودہ چیمپیئن اٹلی نے کروشیا کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیل کر یورو 2024 کے آخری 16 مرحلے میں حاصل کر لیا جبکہ اسپین نے پیر کے روز گروپ بی کے فائنل راونڈ میں البانیہ کو 1-0 سے شکست دے کر اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھی۔
کروشیا نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا، کیونکہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ صرف جیت ہی اسے راونڈ آف 16 تک رسائی دے گی۔ اسے گول کرنے کے کئی مواقع بھی ملے، لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔
ہاف ٹائم کے بعد کروشیا نے ایک بار پھر اچھی شروعات کی۔ لوکا موڈرک نے میچ کے 55ویں منٹ میں گول کر کے کروشیا کو 1-0 کی برتری دلا دی۔
اس کے بعد اٹلی نے کروشیا کے گول ایریا پر حملہ کرنا شروع کر دیا، کیونکہ اسے اگلے راونڈ میں اپنی جگہ کو یقینی بنانے کے لیے مزید چند مواقع درکار تھے۔ میچ کے اضافی وقت میں بالآخر میٹیاس زاکاگنی نے گول کر کے اٹلی کو 1-1 سے برابر کر دیا اور یہ اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا۔
گروپ بی کے دوسرے میچ میں، سب سے آگے چل رہی اسپین نے فیران ٹوریس کے واحد گول کی مدد سے البانیہ کو 1-0 سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ تین میچوں تک بڑھا دیا۔
گروپ بی میںا سپین 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد اٹلی (4 پوائنٹس)، کروشیا (2 پوائنٹس) اور البانیہ (1 پوائنٹ) تھے۔
ہر چھ گروپوں میں سے دوٹاپ اور تیسرے مقام پر رہنے والی چار بہترین ٹیمیں راونڈ آف 16 کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔