آج ہوگا حضرت سید شاہ نجم الدین درویش و دیگر بزرگان خانقاہ کبیریہ سہسرام کا عرس پاک

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سید شاہ برہان الدین احمد سجادہ نشین و متولی خانقاہ کبیریہ خانقاہ اسٹیٹ سہسرام کی اطلاع کے مطابق حضرت سید شاہ نجم الدین درویش استاذ المکرم و پیرو مرشد بانی خانقاہ مورث اعلیٰ عارف باللہ حضرت سید شاہ کبیر در ویش رحمتہ اللہ علیہ و خلف اکبر حضرت سید خلیل اللہ رحمتہ اللہ علیہ عرف حضرت شاہ کھلین رحمت اللہ علیہ و دیگر سابق سجادگان خانقاه حضرت سید شاہ کبیر درویش رحمتہ اللہ علیہ کا عرس پاک مورخہ ۲۸ ذی الحجہ مطابق ۵ جولائی بروز جمعہ حسب پروگرام منعقد ہوگا ۔ پروگرام ___ مورخہ ۵ جولائی بروز جمعہ بوقت بعد نماز فجر قرآن خوانی بمقام مسجد خانقاه دائرہ سہسرام اور مورخہ ۵ جولائی بروز جمعہ کو ہی بوقت بعد نماز عشاء عید میلادالنبی بہ مقام درگاه خانقاہ بعده قل و چادر پوشی بر مزار متذکرہ سبھی بزرگان و سجادگان حضرات جسمیں تمام معتقدین و متوسلین سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے تاکہ سبھی فیضان اولیاء و پیر طریقت سے مالامال ہوں ۔