آدتیہ گروپ آف اسکول کے طالب علموں کی طرف سے یونیورسٹی میلہ کا آغاز

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 08/جولائی(تاثیر بیورو) آدتیہ گروپ آف اسکول نے “کیمپس کنیکٹ 2024” کا آغاز کیا، جو شمالی کلکتہ میں پہلا K-12 یونیورسٹی میلہ ہے۔ اس تقریب نے تعلیم اور صنعت کی ممتاز شخصیات کو اکٹھا کیا، تاکہ کیریئر کی ماہرین کے ذریعے مستقبل کو تلاش کیا جا سکے۔تعلیمی میلے کا اہتمام آدتیہ اکیڈمی کے طلباء نے کیا تھا، اور اس کا مقصد انہیں اپنے وژن کو سمجھنے، ان کے تجسس کو حل کرنے، اور کیریئر کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔ اس تجربے نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جب طلباء پیشہ ورانہ میدان میں داخل ہوتے ہیں، تو وہ مستقبل کے لیئے پہلے سے ہی تیار ہوتے ہیں۔ جدید کیرئیر کے اختیارات پر ایک فکر انگیز پینل بحث ہوئی۔ بحث کے بعد مختلف یونیورسٹیوں کی نمائش کرنے والی ویڈیوز پیش کی گئیں، جن میں ان کے منفرد پروگراموں اور مواقع کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر موجود مہمانوں میں پروفیسر شبینہ نشاط عمر، نیکولس فیسینو، امبالیکاداس، سمراٹ چٹرجی، وجینتی بوس، انیربن آدتیہ شامل تھے۔