آر پی ایف سہسرام ​​نے گانجہ لیکر جئے پور جارہے ایک اسمگلر کو کیا گرفتار

تاثیر۳۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 30 جون 2024 کی شب آر پی ایف سینئر افسران کی ہدایت پر سہسرام​​ریلوے اسٹیشن پر انسپکٹر انچارج سہسرام ​​سنجیو کمار کی قیادت میں سہسرام کانسٹیبل کے ساتھ ایک ٹاسک ٹیم تشکیل دی گئی، رام وشال یادو اور کانسٹیبل پنکج کمار سنگھ کی ذریعہ سہسرام ​​اسٹیشن گشتی چیکنگ اور مجرمانہ نگرانی کے دوران ایک شخص کو پلیٹ فارم نمبر 4 کے مشرقی سرے پر ایک بیگ کے ساتھ اکیلا بیٹھا دیکھا گیا، اس پر شبہ ہونے پر اسکی طرف بڑھے تو وہ بھاگنے لگا تبھی سہسرام ریلوے پلیٹ فارم کے مشرقی سرے پر گھیر کر اسے پکڑ لیا گیا، پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنا نام پتہ ریمین انصاری عمر تقریباً 19 سال ولد نظام انصاری گاؤں تونودنگ محلہ ہرہر ٹولہ پوسٹ لوہارسی پولس تھانہ پپرہاد ضلع پلامو جھارکھنڈ بتایا اور بھاگنے کی وجہ بتایا کہ میرے بیگ میں نشہ آور گانجا تھا جسکی وجہ سے پکڑے جانے کے ڈر سے بھاگ رہا تھا کہ پکڑا گیا ۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر اس شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات سے آگاہ کیا گیا اور اسے آر پی ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا، اسکے بعد مذکورہ شخص کی اجازت کے بعد جب وہاں موجود گواہوں کے سامنے اس کے نیلے رنگ کے تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے پلاسٹک کے تھیلے میں رکھے ہوئے پانچ سبز پتے برآمد ہوئے جن سے گانجے کی بو آرہی تھی، پلاسٹک کے پانچ تھیلے میں رکھے گئے گانجے کو برقی ترازو کا استعمال کرتے ہوئے موقع پر ہی وزن کیا گیا تو ہر پلاسٹک کے تھیلے میں تقریباً 955 گرام گانجہ تھا جسکا کل وزن 4.475 کلو گرام تھا، مزید پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص نے بتایا کہ یہ غیر قانونی گانجہ پلامو سے لیکر جا رہا تھا اور ٹرین بدل بدل کر جے پور لے جا رہا تھا کہ سہسرام ا​​سٹیشن پر دوسری ٹرین پکڑنا تھا لیکن پکڑا گیا اور کہا گیا کہ جئے پور جا کر بیچ دیتا ہوں ۔ ضبطی فہرست کے قواعد کے مطابق گواہ کے سامنے مناسب تلاشی کم ضبطی فہرست تیار کی گئی اور ملزم کو اس کے این ڈی پی ایس جرم سے آگاہ کرنے کے بعد ایک گرفتاری فارم تیار کر آر پی ایف حراست میں لے لیا گیا، بعد ازاں برآمد شدہ گانجہ اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے دستاویزات کے ساتھ جی آر پی سہسرام ​​پولس اسٹیشن لایا گیا جہاں گورنمنٹ ریلوے پولس سہسرام ​​نے ریمن انصاری کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر تفتیش کی ذمہ داری سب انسپکٹر وشویشور شرما کو سونپ دی گئی، برآمد شدہ گانجہ کی تخمینہ قیمت 50000/- روپئے بتائی گئی ہے ۔