آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

تاثیر۴      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 جولائی : آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نائیڈو نے دہلی میں مرکزی وزراء نتن گڈکری اور رام موہن نائیڈو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران سریکاکلم سے ٹی ڈی پی ایم پی کنجراپو رام موہن نائیڈو، گنٹور کے ایم پی پی چندر شیکھر اور نرسا پورم سے بی جے پی ایم پی بی آر سرینواس ورما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔