امریکہ: شدید گرمی کے باوجود سیاحوں کا ’ڈیتھ ویلی‘ کا رخ

تاثیر۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 09 جولائی:امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ’ڈیتھ ویلی‘ میں درجہ حرارت تقریباً 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے تاہم اس کے باوجود سینکڑوں یورپی سیاح اس وادی کا رخ کر رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کیلیفورنیا اور نیواڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ علاقہ دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان تصاویر میں آپ ’ڈیتھ ویلی‘ میں گرمی کی شدت محسوس کر سکتے ہیں۔ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ڈیتھ ویلی کا رخ کرتی ہے۔ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کے حکام نے سیاحوں کو وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آنے والے دنوں میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔