اورنگ آباد میں ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی

تاثیر۲      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد ، 2 جولائی :ورنگ آباد میں بیر بائے پاس روڑ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک کار کو زور سے ٹکر مار دی ، جس کے نتیجہ میں کار کو کافی نقصان پہنچا۔ یہ حادثہ 1 جولائی 2024 کو رات تقریباً 12 بجے کمل نیئن بجاج اسپتال کے سامنے پیش آیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈرائیور محفوظ ہے۔اطلاع کے مطابق ، کار اچانک سڑک پر آ گئی اور سامنے سے آنے والے ٹرک نے فوری طور پر بریک نہ لگائی جس سے تصادم ہو گیا۔دونوں ڈرائیور فرار ہیں اور واقعہ کی مقامی ستارہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی گئی ہے۔