اگم کنواں تھانہ میں نئے قوانین کی دی گئی جانکاری

 

تھانہ انچارج نے یکم جولائی سے نافذ 3 نئے قوانین کے بارے میں دی جانکاری
پٹنہ،یکم جولائی : آج یکم جولائی 2024 سے ملک میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے بعد عام لوگوں کو قوانین سے واقف کرانے کے لیےتھانہ سطح پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اگم کنواں تھانہ میں تھانہ انچارج سنتوش کمار سنگھ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں نافذ شدہ انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کے ساتھ سیکشنز میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔موقع پر موجودامن کمیٹی کے اراکین اور عام شہریوں کو ملک میں لاگو ہوئے نئے قانون سے واقف کرایا گیا ہے ۔تھانہ صدرنےبتایا کہ کس دفعہ کے تحت کون سا مقدمہ درج ہو گا۔ میٹنگ میں راجکشور سنگھ، ایس این شیام، ہیرا سنگھ، کونسلر کے نمائندے سنوج کمار، گیان چند رائے سمیت درجنوں ارکان موجود تھے۔اس کے علاوہ چوک تھانہ میں تھانہ صدر ششی کمار رانا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایس پی ڈاکٹر گورو کمار نے قانون میں ہوئی تبدیلی کی جانکاری موجود اراکین کو دی ۔ مال سلامی، خواجہ کلاں،سلطان گنج، بہادر پور، مہدی گنج، بھائی پاس تھانوں میں بھی تھانہ صدور کی صدارت میں میٹنگ ہوئی ۔ اس میں موجودامن کمیٹی کے اراکین اور عام شہریوں کو ملک میں لاگو ہوئے نئے قانون سے واقف کرایا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ انڈین جسٹس کوڈ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ  کو آج یعنی یکم جولائی 2024 سے پورے ملک میں نافذ کر دیا گیا ہے۔