ایک بار پھر عظیم اتحاد حکومت میں جاری4000 کروڑ کا ٹینڈر منسوخ ، وزیر پی ایچ ای ڈی نے لگایا بڑا الزام

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 5 جولائی:بہار کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر نیرج کمار ببلوعظیم اتحاد حکومت میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ اس سے قبل بھی محکمہ پی ایچ ای ڈی میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے وزیر نے ٹینڈر منسوخ کر دیا تھا۔ وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے کی معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے قیام کے بعد تمام محکمے ایکٹیو موڈ میں کام کر رہے ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے محکمہ نے 4 ہزار کروڑ روپے کے ا?خری ٹینڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔
اس ٹینڈر کو منسوخ کرنے کے بعد نیا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ وزیر نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ٹینڈر مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد اگست کے مہینے سے کام بھی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اب پرانے ٹینڈر پر نظر ثانی کرے گی۔ نیرج کمار ببلو نے کہا کہ اس میں بہت سی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔
وزیر نے کہا کہ محکمہ کو ہائی ٹیک بنایا جائے گا۔ محکمہ میں سولر سسٹم کے ذریعے پانی کی ٹینک کو بھرنے اور بند کرنے کا نظام نصب کیا جائے گا۔ کئی روز سے بجلی بند ہونے کے باعث لوگوں کو پانی نہیں مل رہا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی ٹیک کیا جا رہا ہے۔ اب تک 4000 کروڑ روپے کے ٹینڈر کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ حکومت کے دور میں کیے گئے ٹینڈر کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ ہم نے اس شکایت پر تحقیقات کی اور جانچ کے بعد ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے۔
وزیر نیرج کمار ببلو نے کہا کہ 4000 ہینڈپمپ لگانے کا ہدف ہے جس میں سے اب تک 1500 نصب کیے جا چکے ہیں۔ چند روز میں تمام ہینڈ پمپس لگ جائیں گے۔ ریاست کے ہیلتھ ڈویڑن میں کل 497 واٹر ٹینکر دستیاب ہیں ، جن میں سے ضرورت کے مطابق 9 اضلاع میں 83 ٹینکروں کے ذریعے مسئلہ سے متاثرہ علاقوں میں گاو?ں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ضرورت کے مطابق ریاست میں 15 واٹر اے ٹی ایم بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔
محکمہ نے دیہی علاقوں میں مسائل کے حوالے سے ٹول فری نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کیا۔ صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک ٹول فری نمبر 1800 123 1121 ، واٹس ایپ نمبر 8544 429024 پر شکایات کی جا سکتی ہیں۔ ایک ڈائری رکھی جائے گی کہ روزانہ کتنی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور ان کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔