بہار کے سارن ضلع میں ایک اور پل گرا ، 24 گھنٹے میں تیسرا پل گرا

تاثیر۴      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 04 جولائی:بہار کے سارن ضلع میں ایک اور پل گر گیا۔ آج صبح بنیا پور بلاک کے سریا پنچایت میں پل گر گیا۔ بارش کی وجہ سے پل کمزور پڑ گیا تھا۔ یہ پل مکھیا شرون مہتو کے فنڈ سے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ خوش قسمتی تھی کہ پل گرنے کے وقت آمدورفت بند تھی۔گزشتہ دو دنوں میں سارن ضلع میں گرنے والا یہ تیسرا پل ہے۔ بدھ کے روز لہلہاد پور بلاک کے تحت جنتا بازار تھانہ علاقے میں دو پل گر گئے تھے۔ اس وقت مانسون سارن ضلع میں سرگرم ہے۔ پورے ضلع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔