بہار کے سیوان ضلع میں گنڈک ندی کا پل زمیں بوس

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 3 جولائی: بہار میں پلوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا سیوان ضلع میں گندک ندی پر بنا پل بدھ کی صبح ڈوب گیا۔ مہاراج گنج سب ڈویزن کے دیوریا پنچایت کے پڈائن ٹولو کے قریب گنڈک ندی پر بناپل کا ایک پیلر بارش کی وجہ سے پہلے دھنس گیا اور پھر گر گیا۔پل گرنے کے باعث اس راستے پر آمدورفت متاثر ہوا ہے۔ اس پل کے گرنے سے تقریباً ایک درجن گاوں میں آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ اہل علاقہ سخت پریشان ہیں کہ جب تک پل کی تعمیر نہیں ہوتی انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل بھی سیوان میں ایک پل گر گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مانسون کے آغاز سے ہی بہار میں نصف درجن سے زیادہ پل گر چکا ہے۔