بی جے پی لیڈر پپو جھا کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ ، 07 جولائی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع دفتر میں پارٹی کے سابق ضلع نائب صدر راجیو کمار جھا عرف پپو جھا کے انتقال پر ضلع صدر ا دتیہ نارائن جھا کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں سب سے پہلے ان کی تصویر پر گلپوشی کی گئی اور ایک ایک کر کے ان کی زندگی اور پارٹی کے لیے ان کی محنت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
موقع پر ضلع صدر ا?دتیہ نارائن جھا نے کہا کہ پپو جھا کا جانا ضلع بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پارٹی کے ضلع نائب صدر نوین یادو ، سٹی صدر سنجے اکیلا ، نیرج جھا ، سابق ضلع جنرل سکریٹری سریندر جھا ، سینئر لیڈر پریم مشرا ، اشوک چودھری ، گنگا رشی دیو ، رندھیر سنگھ ، مہیلا مورچہ سے جیوتی بھگت ، رینا جین ، کنکلتا جھا ، بکنی دیوی ، پونم یادو ، کویتا دیوی ، پھنیندرا ، رنجن کمار ، سنتوش جھا ، وکاش بھگت ، روبی دیوی سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔