تمل ناڈو بی ایس پی سربراہ تھیرو آرمسٹرانگ کے قتل سے گہرا صدمہ: راہل گاندھی

تاثیر۶      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 06 جولائی:۔ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے تھیرو آرمسٹرانگ کے اہل خانہ، دوستوں اور پیروکاروں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو سوشل میڈیا Xپر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا، “بہوجن سماج پارٹی تمل ناڈو کے سربراہ تھیرو آرمسٹرانگ کے وحشیانہ اور گھناؤنے قتل سے گہرا صدمہ پہنچا۔ ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔‘‘راہل گاندھی نے مزید کہا کہ تمل ناڈو کانگریس کے رہنما تامل ناڈو حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ریاستی صدر کو 5 جولائی جمعہ کی شام تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ تھیرو آرمسٹرانگ پیرمبور کے علاقے میں اپنے گھر کے قریب دوستوں سے بات کر رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔