جانجگیر چامپا میں کنویں میں زہریلی گیس کا اخراج، باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ جاں بحق

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوربا/جانجگیر-چمپا، 05 جولائی: جانجگیر چامپاضلع کے برہ تھانہ کے کیکردا گاؤں میں آج صبح ایک کنویں میں زہریلی گیس کے اخراج سے باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں ایک کے بعد ایک لوگ کنویں کے اندر جا گرے۔ پھر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کنویں میں لکڑی نکالنے کے لیے داخل ہوا تھا کہ اندر گرا تو گیس نکلنے لگی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد باقی لوگ ایک ایک کر کے نیچے اتر گئے۔ پڑوسیوں کے مطابق، رمیش پٹیل ایک شخص کو بچانے کے لیے کنویں کے اندر گیا تھا۔ اسے بھی سانس لینے میں دشواری ہونے لگی، پھر اسے بچانے کے لیے اس کے دونوں بیٹے راجندر اور جتیندر بھی کنویں کے اندر چلے گئے۔ اس طرح پڑوسی ٹکیش چندر بھی اسے بچانے کے لیے کنویں کے اندر چلا گیا۔ گیس لیکج سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاع ملتے ہی برہ پولیس اور تحصیلدار اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ڈی آر ایف ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔ بر ہ تھانہ کے گاؤں کیکردا میں واقع کنواں کافی عرصے سے استعمال نہیں ہو رہا تھا۔ یہ کنواں ڈھکا ہوا تھا۔