جعلی سامان کی فروخت کے شبہ میں مٹیابرج کی دکان میں چھاپہ ماری

تاثیر۱۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ: جعلی سامان کی فروخت کے شبہ میں مٹیابرج کی ایک دکان پر 89 فٹ برانڈ میں گزشتہ 5 جولائی کو انفورسمنٹ بیورو نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔کافی دیر تک چھاپہ ماری مہم چلانے کے بعد کچھ جعلی سامان برآمد کیا گیا ۔اس دکان کے علاوہ منگلا ہاٹ میں بھی جعلی سامان فروخت کی جاتی تھیں ۔دکان کے اسٹاف سے پوچھے جانے پر یہ پتہ چلا کہ اس طرح کے مزید نقلی سامان اور بھی دوسرے کو ڈاؤن میں رکھے ہوئے ہیں ۔فی الحال پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔