جوگ بنی سے سلی گڑی چلنے والی ٹرین 13 جولائی تک منسوخ

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ 07 جولائی : جوگ بنی سے سلی گڑی تک چلنے والی ٹرین نمبر 15723 اور 15724 کو 13 جولائی تک منسوخ کر دی گئی ہے۔ پہلے 7 جولائی تک یہ ٹرین منسوخ ہوئی تھی لیکن دو ہفتہ کے روز این ایف ریلوے کی طرف سے پریس ریلیز جاری کر 8 جولائی سے 13 جولائی تک جوگ بنی سلی گڑی ٹاون ایکسپریس اپ اینڈ ڈاون نمبر 15723 اور 15724 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
مسلسل بارش کی وجہ سے سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر جوگ بنی سے سلی گڑی سمیت کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے مین لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ جس کو لیکر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔