جوہی چاولہ نے شاہ رخ کے جدوجہد کے دنوں پر بات کی، کہا- کالی جپسی ضبط کر لی گئی تھی

تاثیر۳۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ،1 جولای :بالی ووڈ میں کئی اداکاروں کو جدوجہد کے دور سے گزرنا پڑا ہے۔ ان میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔ جدو جہد کے دوران شاہ رخ کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ شاہ رخ خان کی قریبی دوست اداکارہ جوہی چاولہ نے یہ کہانی بیان کی ہے۔ یہ جوڑی پہلی بار فلم ‘ راجو بن گیا جنٹلمین’ میں بھی ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ دونوں نے نہ صرف کئی فلموں میں کام کیا بلکہ آج بزنس پارٹنر بھی ہیں۔ جوہی چاولہ بھی شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کے کے آر کا حصہ ہیں۔شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ان دنوں شاہ رخ کا گھر ممبئی میں نہیں تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ دہلی سے آنے کے بعد کہاں ٹھہرے تھے۔ ایسے میں وہ فلم یونٹ کے ساتھ چائے پیتے اور فلم کے عملے کے ساتھ کھانا کھاتے، تاکہ جلد ہی سب کے ساتھ گھل مل جائیں اور ان کا حصہ بن سکیں۔ جوہی نے بتایا کہ اس وقت شاہ رخ 2 سے3 شفٹوں میں کام کرتے تھے۔ 1992 میں ایک طرف شاہ رخ میرے ساتھ ‘راجو بن گیا جنٹلمین’ کر رہے تھے اور دوسری طرف ‘دل آشنا ہے’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ وہ دیویا بھارتی کے ساتھ فلم ‘دیوانہ’ کی شوٹنگ بھی کر رہے تھے۔
جوہی چاولہ نے شاہ رخ کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اس وقت شاہ رخ خان کے پاس کالی جپسی ہوا کرتی تھی لیکن ایک دن ای ایم آئی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ضبط کر لی گئی۔ اس وقت شاہ رخ بہت مایوس ہوکر سیٹ پر آئے تھے۔ اس دوران میں نے اس سے کہا کہ فکر نہ کرو، ایک دن تمہارے پاس ایسی بہت سی گاڑیاں ہوں گی۔ جوہی نے کہا، شاہ رخ کو یہ بات آج بھی یاد ہے کیونکہ یہ سچ ہو گیا، دیکھیں وہ آج کہاں پہنچ گئے ہیں۔شاہ رخ اور جوہی نے یش چوپڑا کی ڈر، مہیش بھٹ کی ڈپلیکیٹ، راجیو مہرا کی رام جانے، عزیز مرزا کی پھر بھی دل ہے ہندوستانی اور ون ٹو کا فور جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔