جے ڈی یو امیدوار کالادھر منڈل نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جیت کا دعویٰ کیا

تاثیر۱۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 جولائی: جے ڈی یو امیدوار کالادھر منڈل نے بدھ کے روز روپولی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔ کالادھر منڈل نے کہا کہ میں انتخابات آسانی سے جیتنے جا رہا ہوں۔ یہ میرا نہیں عوام کا اعتماد ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ہی عوام کہتی تھی کہ آپ ایم ایل اے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم یہاں سے جیتیں گے۔
ضمنی انتخاب میں ایم پی پپو یادو کیآر جے ڈی کی بیما بھارتی کی حمایت کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پپو یادو اس الیکشن میں فیکٹر نہیں ہیں۔ عوام کو نمائندے چننے کا حق حاصل ہے۔ پپو یادو جس کے ساتھ بھی جائیں، عوام ہمارے ساتھ ہے۔ ہمارے ووٹر ہمیں جیتائیں گے، پپو یادو یا بیما بھارتی نہیں۔ ہمیں عوام کے اعتماد پر امید ہے۔ اپنی جیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کالادھر منڈل نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے علاقہ میں کام کے لیے ترجیحات طے کر رکھی ہیں۔
اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے منڈل نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ سب سے پہلے اس علاقے میں تعلیم کے میدان میں کام کریں گے۔ تعلیم کی ترقی معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔