خستہ حال سڑک سے آمد و رفت کرنے پر مجبور، سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج(نامہ نگار) پوٹھیا بلاک کے تحت کشن گنج ٹھاکر گنج مین روڈ سے میاں بستی بھوٹاتھانہ تک جوڑنے والی سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے۔ یہ سڑک سال 2014 میں پنچایت سمیتی منصوبہ کے تحت تعمیر کیا گیا تھا۔ جس کا موجودہ صورتحال یہ ہے کہ سڑک پوری طرح خستہ حال ہو چکی ہے۔ مقامی لوگ اس سے آمدورفت کرنے میں پریشان ہیں۔ اس کے باوجود زمہ دار افسر اور عوامی نمائندہ اس میں سدھار کو بے رغبت بنی ہوئی ہے۔ اس سڑک کے آخری چھوڑ پر میاں بستی، بھوٹاتھانہ اور ساتبولیا کی سڑک عموماً ٹھیک ہے۔ چھتر گچھ وارڈ نمبر ایک کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں سے بندھن بینک کی طرف جانے والی سڑک خستہ ہو نے کی وجہ سے آمد و رفت کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص کر برسات ہونے پر اس سڑک سے ہو کر گزر نے میں گرنے کی امکان بنی رہتی ہے۔ دو پہیہ گاڑیاں خراب ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں پیدل چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سڑک پر گڈھا اور چھوٹے چھوٹے پتھر نظر آتے ہیں، سڑک پر پانی بھر جانے سے سڑک اور گڈھے کا پتہ نہیں چلتا ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں عوامی نمائندوں سے لیکر عہداروں تک توجہ مبزول کرائی گئی ہے۔ اس خشتہ حال سڑک کو دیکھ کر مقامی لوگوں کے شکایت پر مکھیاں عبدل قاسم نے مذکورہ بالا سڑک کو فوری درست کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ای سے خستہ حال سڑک کا معائنہ کیا گیا جلد اس کا نو تعمیر کرایا جائے گا۔ وہیں ماسٹر وحاب نے کہا کہ اس سڑک پر پرائیوٹ اسکول بھی ہے۔ سڑک خستہ حال کی وجہ سے کسی بھی پرائیوٹ اسکول کی گاڑی گاؤں تک نہیں پہنچ پاتی ہے۔ جس سے پڑھنے والے بچوں کو بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی بار خستہ سڑک کی وجہ سے راہگیر اور بچے گر کر زخمی ہوۓ ہیں۔ مقامی باشندہ سفیر انصاری نے کہا کہ اس سڑک کی وجہ سے ہمارے کالونی کے اندر کی گلی کا تعمیر نہیں ہو پایا ہے جبکہ بہت سے پریوار +2 ہائی اسکول آزاد نگر چھتر گچھ کے پیچھے زیادہ تعداد میں لوگ کالونی بنا کر رہتے ہیں جن کا کچا راستہ بھی تعمیر ہونا ضروری ہے۔ سڑک کی حالت کافی بدتر بن گئی ہے۔ وہیں دس سال سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی سڑک ادھورا پڑا ہوا ہے۔ کام ہو رہے مقام پر ابھی تک تخمینہ کا کسی طرح کا کوئی بوڈ بھی نہیں ہے۔ اس خستہ حال سڑک کو دیکھ کر مقامی لوگوں میں ناراضگی دیکھی جا رہا ہی۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے جانچ کرانے کی مطالبہ کرتے ہوئے فوری طور پر مزکورہ بالا سڑک تعمیر کروانے کا مطالبہ انتظامیہ سے کی ہے۔