روسی صدر پوتن نے ہاتھرس میں بھگدڑ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 03 جولائی: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچنے پر افسوس کا اظہار کیا۔روسی سفارتخانے نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اتر پردیش میں بھگدڑ کے المناک واقعہ پر بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ براہ کرم اتر پردیش میں پیش آنے والے المناک حادثے پر ہماری دلی تعزیت قبول کریں۔ براہ کرم مرنے والوں کے قریبی اور عزیزوں سے ہمدردی اور تعاون کا اظہار کریں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے ہاتھرس میں نارائن ساکر ہری (بھولے بابا) کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں 121 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔