روہت شرما کی کپتانی کو لے کر شاہ نے کیا اعلان

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،07جولائی:یو ایس اے اور ویسٹ انڈیز کی میز بانی میں کھیلے گئے ٹی ۔20ورلڈ کپ 2024پر بھارت نے قبضہ کیا ۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 17سال بعد اس ٹورنامنٹ کو دوبارہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی ۔ حالانکہ اس کے بعد ہٹ مین نے سب سے چھوٹے فارمٹ کو لے کر بڑا اعلان کیا اور بتایا کہ انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے آخری ٹی 20انٹر نیشنل کھیل لیا ہے۔
تب سے ہی سوال اٹھ رہے تھے کہ روہت کا مستقبل کیا ہوگا اور دیگر دو فارمیٹ میں ان کی کپتانی کب تک رہے گی۔ اب اس کو لے کر بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے بڑا اعلان کیا ہے اور انہوں نے شائقین کو خوشخبری دی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی بھروسہ جتایا کہ ٹیم انڈیا 2025 میں چمپئنز ٹرافی اور ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ بھی جیتے گی ۔ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے اس بات کا اعلان کیا کہ روہت شرما2025میں کھیلی جانی والی چمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گے۔ وہیں شاہ نے ان دونوں ہی ٹورنا منٹ کو جیتنے کا بھروسہ جتایا ہے۔
بی سی سی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے ویڈیو میں جے شاہ نے کہا کہ 23نومبر کو 10میچ جیت کر ہم نے دل تو جیت لیا لیکن کپ نہیں جیت پائے۔ میں نے راج کوٹ میں کہا تھا کہ 29جون کو ہم دل جیتیں گے اور کپ جیتیں گے اور بارباڈوس میں جھنڈا لہرائیں گے اور ہمارے کپتان نے اسے وہاں لہرایا۔ اس جیت کے بعد آئندہ آٗی سی سی ایونٹ ۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور چمپئنز ٹرافی ، مجھے پورا بھروسہ ہیکہ روہت شرما کی کپتانی میں ہماری ٹیم چمپئن بنے گی۔