سابق چیف سکریٹری نے آن لائن دھوکہ دہی ، ایف آئی آر درج

تاثیر۱۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 11 جولائی : اتر پردیش کے سابق چیف سکریٹری آلوک رنجن سے آن لائن فراڈ کے سلسلے میں گومتی نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ آلوک رنجن نے بتایا کہ انہیں ایس بی آئی بینک کے نام سے ایک نامعلوم شخص کا کال موصول ہوا۔ نامعلوم شخص نے انہیں کریڈٹ کارڈ کا بقایا ہونے کی بات کہہ کر کچھ نمبر ڈائل کرایا اور شام تک ان کے اکاونٹ سے 383 ڈالر یعنی تقریباً بتیس ہزار روپے کٹ گئے۔
گومتی نگر تھانے کی پولیس نے آلوک رنجن سے تمام معلومات لینے کے بعد سائبر سیل کی مدد سے دھوکہ دہی کے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ اکاونٹ سے کاٹے گئے بتیس ہزار روپے دوسرے اکاونٹ میں منتقل کرنے کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ لکھنؤ میں سابق چیف سکریٹری آلوک رنجن کے ساتھ دھوکہ دہی کے واقعہ کے بعد سماج وادی پارٹی کے سرکردہ لیڈروں نے امن و امان کی صورتحال کے لئے انتظامیہ کی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر شہر میں مشہور لوگوں کے ساتھ سائبر کرائم کے واقعات ہورہے ہیں تو عام لوگ بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔