سوپول میں محرم کو لیکر امن کمیٹی کی میٹنگ

تاثیر۱۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سوپول (محمد ابوالمحاسن (محرم کو لیکر ضلع ہیڈکوارٹر میں ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ محرم کےموقع پر ضلع میں امن وامان برقرار رہے اور کسی بھی طرح کی بھی طرح کی ناگہانی واقعات پیش نہ ائے اس کےلئے ضلع انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہےنظم ونسق کو برقرار رکھنے کیلئےتمام ایس ڈی ایم ڈی ایس پی پولیس اسٹیشن کے انچارج بی ڈی اوسی اوکو ضروری ہدایات دی گئیں ہیں انہوں نے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ تمام افسران کو مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ایس پی ڈاکٹر امرکیش نے کہا کہ 17 تاریخ کو محرم ہے اس دوران ضلع کے کئی مقامات پر مذہبی پروگرام اور میلہ منعقد کیاجائے گا نظم ونسق برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے حساس علاقے میں 16 سے 18 تاریخ تک پولیس اور مجسٹریٹ تعینات کیے گئےہیں انہوں نے کہا کہ نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی مسلسل چوکسی رکھیں تاکہ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے تزیہ اکھاڑا کا کوئی بھی جلوس بغیر اجازت کے نہیں نکلے گا تعزیہ نکالنے کیلئے تعزیہ کمیٹی کو دودن قبل اپنے حلقے کے تھانہ صدر سے اجازت لینی ہوگی ہتھیاروں کی نمائش نہیں ہوگی اور ڈھولک ڈی جے لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں کیا جائے گا۔تزیہ کو کسی بھی عوامی جگہ پر بنا اجازت کے نہیں رکھا جائے گا اس طرح کی کئی ہدایات ، جو کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہیں بتائیں انہوں نے ایس ڈی ایم اور تھانہ کے صدر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ میٹنگ میں مسٹر شیشو یادو، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سپول،راشد کلیم انصاری، ایڈیشنل کلکٹر، سپول، تمام سب ڈویژنل افسران سب ڈویژنل پولیس افسران تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران ڈی ڈی سی مکیش کمار موجود تھے