سڑک حادثہ میں میاں بیوی کے ساتھ تین افراد جاں بحق، بیٹی زخمی،ڈرائیور ڈمپر لیکر فرار

تاثیر۳۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​مفصل تھانہ علاقہ کے کھنڈہ چاندی گاؤں کے قریب کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں ایک خانوادہ کے شوہر اور بیوی کے ساتھ تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ مذکورہ شخص کی بیٹی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے اور اس کا این ایم سی ایچ میں علاج چل رہا ہے ۔ مذکورہ کار میں پانچ افراد سوار تھے، میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا مسافر جو کہ ہیلتھ ورکر تھا علاج کے دوران دم توڑ گیا، پولس نے تین لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا ۔ متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی ۔ لواحقین جلدی میں صدر اسپتال پہنچے ۔ خاندان والوں نے بتایا کہ بگھیلا تھانہ علاقہ کے پنڈیریا کے وریندر پانڈے کا این ایم سی ایچ میں علاج چل رہا تھا، آج اپنا علاج کرانے کے بعد وہ اپنی بیوی اندرا دیوی اور بیٹی کے ساتھ گاؤں لوٹ رہے تھے ۔  این ایم سی ایچ میں ہیلتھ ورکر اور اگریر تھانہ علاقہ کے کھڈونو کے رہنے والے گڈو کمار بھی کار میں سفر کر رہے تھے جب کار امرا تالاب سے گزر کر سہسرام ​​مفصل تھانہ علاقہ کے چاندی کھڈا گاؤں کے قریب پہنچی تو ایک بے قابو گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جسکی وجہ سے کار میں سوار میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ہیلتھ ورکر گڈو کمار اور شوہر بیوی کی بیٹی کو علاج کیلئے NMCH لے جایا گیا جہاں گڈو کمار کی بھی موت ہو گئی ۔ وریندر پانڈے کی بیٹی کا علاج جاری ہے ۔ مفصل پولس اسٹیشن کے سربراہ نے بتایا کہ نامعلوم ڈمپر اور کار کی ٹکر سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے، ایک زخمی بچی زیر علاج ہے ۔ کار کا ڈرائیور محفوظ ہے ۔ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی کے ساتھ فرار ہو گیا ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں ۔