سہسرام حسن خان سور مقبرہ باؤلیہ سے پولس نے برآمد کی ایک نامعلوم شخص کی لاش

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​کے مشہور حسن خان سور (سکھا روضہ) باؤلیہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پانی میں تیرنے کی اطلاع آس پاس کے لوگوں نے  پولس کو دی جس کے بعد سہسرام ​​نگر تھانہ کی پولس نے ایک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لاش کا جائزہ لیا، سب ڈویژنل پولس افسر دلیپ کمار اور تھانہ انچارج راکیش کمار نے موقع پر پہنچ کر اسکی مکمل جانچ کی، لاش کو پانی سے باہر نکالا گیا، پانی میں ڈوبنے کی وجہکر لاش مکمل طور پر پھول گئی تھی ۔ پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا ۔ واضح ہو کہ اس مقام پر منشیات کے عادی افراد کا باقاعدہ اجتماع رہتا ہے ۔ پولس کے مطابق کہا گیا ہے کہ نشہ کی حالت میں نامعلوم شخص اوپر سے کھائی میں گرا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سارا معاملہ واضح ہو سکیگا ‌۔