صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے اسمیش شاٹ کو دیکھ کر دنگ رہ گئیں سائنا نہوال

تاثیر۱۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جولائی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل راشٹرپتی بھون کے بیڈمنٹن کورٹ میں اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا نہوال کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا۔ 66 سالہ مرمو نے کئی بہترین شاٹس لگائے۔ سائنا ان کے اسمیش شاٹس دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔راشٹرپتی بھون نے اپنے ایکس ہینڈل پر اس موقع کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ کے مطابق سائنا نہوال نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا، ’’صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ میری زندگی کا کتنا یادگار دن ہے۔ میرے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کے لیے صدر جمہوریہ کا بہت بہت شکریہ۔‘‘