غزہ، اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 3 فلسطینی شہید

تاثیر۳۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،یکم جولائی:غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے رہائشی عمارت پر حملے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔دوسری جانب حماس کے جوابی حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 حزب اللّٰہ ارکان شہید ہوئے، ایران نے حزب اللّٰہ سے کشیدگی بڑھانے پر اسرائیل کو انتباہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے جواب میں ایران کو تباہی کا مستحق قرار دے دیا۔
ادھر اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل میں نیتن یاہو مخالف مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے نعرے
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے مظاہرین نے یرغمالیوں کو رہا کروانے کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔
مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔