تاثیر۱۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فریدآباد، 10 جولائی: گریٹر فرید آباد کے سیکٹر-76 پارک فلور 2 کے سامنے ایک پرائیویٹ اسکول بس کے اگلے حصے میں آگ لگنے کے بعد بدھ کو افراتفری مچ گئی۔ اس وقت بس میں 30 بچے سوار تھے۔
پارک فلور 2 کے سکیورٹی گارڈز اور مینٹی نینس اسٹاف نے تمام بچوں کو بحفاظت باہر نکالا اور آگ بجھانے والے آلات سے بس میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے بس کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ صرف سامنے والے حصے میں ایک چھوٹی سی آگ لگی تھی جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔
سوسائٹی کے سربراہ سمیت کمبوج نے بتایا کہ بس بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی۔ جیسے ہی سوسائٹی کے بچوں اسکول بس میں چڑھایا گیا ، تو بس کے اگلے حصے میں انجن ایریا سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ فوری طور پر سیکیورٹی گارڈ نے بس ڈرائیور کو اس کی اطلاع دی اور تمام بچوں کو باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد سب نے مل کر آگ پر قابو پالیا۔ سیکورٹی گارڈز اور مینٹی نینس اسٹاف کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔