تاثیر۱۳ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (مظفر عالم)
ضلع کے نان پور تھانہ احاطہ میں محرم کے موقعہ پر تعزیہ منعقد کرنے کے لئے عہدیداروں، عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور محرم کمیٹی کے لوگوں کے ساتھ امن کمیٹی کی اجلاس منعقد ہوئی جس میں نان پور تھانہ صدر اشوک کمار کی اور سي او سجیت کمار کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نان پور تھانہ صدر اشوک کمار نے کہا کہ محرم جو 17 جولائی کو ہے اس دن کو یوم شہات کے طور پر منائی جاتی ہے، اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم عاشوراء کو مکمل امن اور ہم آہنگی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ اس کے لیے تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ تھانہ صدر اور سی او نان پور نے ایک ایک پنچائیت کی مسائل بھی سنے اور ان سے رائے لی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس میں سماجی کارکنوں، سماجی تنظیموں اور امن کمیٹی کے ارکان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی آپ کے تعاون کی توقع ہے۔ سی او سوجیت کمار نے کہا کہ جلوس کو تھانے سے پیشگی اجازت لے کر مقررہ راستے سے نکالا جائے۔ لائسنس کے بغیر جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی جے پر مکمل پابندی ہو گی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہی نکالا جائے گا۔ جلوس کے دوران قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ اِس امن کمیٹی کے اجلاس میں بلاک کے سبھی مکھیا سرپنچ سماجی کارکن تعزیہ کمیٹی کے ارکان موجود تھے
اِس اجلاس میں نان پور تھانہ صدر نے کہا کہ جن راستوں کو تعزیہ کے لیے استعمال کرتے ہیں اسی راستے پر منائی جائے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمائش کرتے ہوئے پائے گئے تو قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ نان پور تھانہ آپ سب کے ساتھ ہے یہ بات یقینی ہے کہ جلوس کے دوران ڈی جے بجانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بغیر اجازت جلوس نکالنے اور ڈی جے بجانے پر بھی کمیٹی کے ارکان پر کروائی کی جائے گی، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر افواہوں سے بچنے کی اپیل۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران مہلک ہتھیار لے جانے پر مکمل پابندی ہے۔ جلوس کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔

