مغربی کنارہ : فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ ، چار افراد جاں بحق

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رملہ،03جولائی:مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بتائی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نور شمس کیمپ میں ایک گروہ کو اس وقت بم باری کا نشانہ بنایا گیا جب وہ دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے وہ “شکست خوردگی کی ہوا کے سامنے نہیں جھکیں گے”۔ انہوں نے باور کرایا کہ غزہ کی جنگ تمام مقاصد کا حصول “یقینی بنانے” کے بعد ختم ہو گی۔ ان میں حماس کا خاتمہ اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بات امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کے مضمون کے جواب میں کہی۔ اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسرائیل مقاصد کے حصول کے بغیر ہی جنگ ختم کر دینے پر تیار ہو سکتا ہے۔