ممتا بنرجی نے حکام کو شمالی بنگال میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ پر نظر رکھنے کا حکم دیا

تاثیر۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ: 09/ جولائی (محمد نعیم) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال میں سیلاب جیسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیئے پیر کو ایک ہنگامی میٹنگ بلائی، جس میں علاقے میں مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھنے اور پڑوسی ممالک سکم، کالمپونگ اور دارجلنگ کے پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ لوگوں کو مناسب خوراک اور امداد فراہم کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اگر ضروری ہو تو فوری کارروائی کریں۔

 ریاستی سکریٹریٹ نبنو میں منعقدہ اس میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری، ڈیزاسٹر ایڈمنسٹریشن کے سینئر افسران، کلکٹرس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔