منی پور پولیس نے 98 افراد کو حراست میں لیا

تاثیر۱۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 11 جولائی:منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران قانون کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر 98 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 18 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 125 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔