مہندر سنگھ دھونی اور ساکشی نے شادی کی 15ویں سالگرہ منائی

تاثیر۴      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 4 جولائی: سابق بھارتی کرکٹر اور ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے جمعرات کو اپنی شادی کی 15ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ساکشی نے دھونی کے ساتھ کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ اس میں دونوں ایک دوسرے کو کیک کھلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دھونی خاندان کا ایک مشہور کتا بھی ہے۔
ساکشی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی زندگی کا 15واں سال شروع ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساکشی نے دھونی سے جڑی پرانی یادوں کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ ان کی شادی کی سالگرہ کی خبر سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل مبارکباد دی جا رہی ہے۔
ساکشی دھونی سے سات سال چھوٹی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ساکشی سے دھونی کی پہلی ملاقات ایک ہوٹل میں ہوئی تھی، جہاں وہ اپنی انٹرن شپ کر رہی تھیں۔ اس کے بعد دونوں کافی دیر تک ڈیٹنگ کرتے رہے۔ سال 2010 میں دونوں نے دہرادون میں شادی کی۔ دھونی پر بنائی گئی فلم میں بھی اس کو بہت اچھے طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم سپرہٹ رہی، جس میں ا?نجہانی۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے دھونی کا کردار ادا کیا۔ 6 فروری 2015 کو ساکشی نے بیٹی زیوا کو جنم دیا۔ اس وقت ان دونوں کا ایک ہی بچہ ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی اپنے خاندان کے ساتھ دارالحکومت رانچی میں رہتے ہیں۔ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ طور پر صرف آئی پی ایل میچ کھیلتے ہیں۔ ا?ئی پی ایل-2024 میں، وہ چنئی سپر کنگز کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے۔ دھونی کی سالگرہ بھی 7 جولائی کو ہے۔ اس بار ان کی عمر 43 سال ہوگی۔