تاثیر۱۳ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ابوجا ، 13جولائی: افریقی ملک نائیجیریا میں سینٹ اکیڈمی اسکول کی دو منزلہ عمارت کا بڑا حصہ گرنے سے 22 طلبہ ہلاک اور 132 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ شمالی وسطی نائجیریا میں پلیٹیو ریاست کے دارالحکومت جوس میں جمعہ کی صبح تقریباً 9:20 پر پیش آیا۔
نائیجیرین اخبارات نائجیرین ٹریبیون اور دی نیشن کی رپورٹوں کے مطابق یہ اسکول بسا بوجی پل کے سامنے واقع ہے۔ سانحہ کے وقت طلبا سالانہ امتحان دے رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 15 سال سے کم عمر کے طلبا شامل ہیں۔ زخمی بچوں کا بنگھم ٹیچنگ اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔