نوادہ میں 48 لیٹر کین بیئر کے ساتھ دوا سمگلر گرفتار نوادہ

تاثیر۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ 8 جولائی : نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے چترکولی واقع چیک پوسٹ سے گاڑی جانچ کے دوران پیر کے روز مسافر سے 48لیٹر کین بیئر کے ساتھ دو شراب اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہے ، جس کو لیکر بہار میں شراب کی فروخت اور نقل و حمل قابل سزا جرم ہے۔ شراب بندی قانون کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے ہر روز مسافر بسوں سمیت جھارکھنڈ سے آنے والی ہر چھوٹی اور بڑی گاڑی کی چیکنگ کی جاتی ہے۔ پیر کے روز ریاست جھارکھنڈ سے آنے والی شری نامی مسافر بس کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشو ہیمبرم نے چیکنگ کے لیے روکا اور تلاشی کے دوران ایک بیگ  پر شبہ ہوا۔ بیگ کی تلاشی کے دوران کین بیئر برآمد ہوئی۔ جس کے بعد دو اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسمگلر کی شناخت بہار کے بھوجپور ضلع کے بڑہرا تھانہ علاقہ کے فوہا رہائشی ہری نندن سنگھ کے بیٹے روشن کمار اور سنتوش سنگھ کے بیٹے دھیرج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار اسمگلروں نے بتایا کہ وہ کین بیئر کو جھارکھنڈ کے کوڈرما سے خرید کر بھوجپو رلے کر جارہے تھے۔ ضبط شدہ کین بیئر میںکنگ فشر پریمم بیئر 500 ایم ایل کا 60 فیس اور کنگ فشر اسٹرانگ بیئر500 ایم ایل کے 36 پیس شامل ہیں۔گرفتاراسمگلر کو ایکسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔