نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم کی ترقی کے تناظر میں پری کونسلنگ میلہ

 

کلکتہ،6/ جولائی(تاثیر بیورو) ایسوسی ایشن آف پروفیشنل اکیڈمک انسٹی ٹیوشن ویسٹ بنگال (اے پی اے آئی) نے انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم میں ای داخلہ کے لیئے اپنی تین روزہ پری کونسلنگ کا افتتاح نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں کیا۔ پری کونسلنگ میلہ، جو اپنے جامع نقطہ نظر اور عمدگی کے لیئے ایک اہم قدم ہے۔ یہ انہیں کامیابی کے راستے پر گامزن ہونے اور ملک کی ترقی اور پیشرفت میں نمایاں کردار ادا کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ یہ نمائش معروف تعلیمی اداروں، صنعت کے ماہرین اور پیشہ ور افراد کو اکٹھا کرتی ہے، جو خواہشمند طلباء کو مختلف تعلیمی مواقع تلاش کرنے اور کیریئر کے باخبر فیصلے کرنے کے لیئے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ یہ میلہ طلباء کو تعلیمی اداروں کے نمائندوں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے، داخلے کے طریقہ کار، نصاب کی پیشکشوں اور اسکالرشپ کے مواقع تلاش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام میں ڈبلیو بی جے ای ای کے ٹاپ 10 رینک ہولڈرز کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں موجود کچھ ماہرین شخصیات اور معز مہمان شامل تھے جن محکمہ تعلیم برتیا باسو، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بابل سپریو، زراعت اور پارلیمانی امور سندیب چٹو پادھیائے، تربیت اور ہنرمندی کی ترقی اندرا نیل سین، صدر، اے پی اے آئی مسٹر ترنجیت سنگھ شامل تھے۔