نیتو کماری قتل احتجاج میں کشواہا سبھا بھون سمیٹی،روہتاس یوتھ کاپریشن نے نکالا کینڈل مارچ

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کی طالبہ نیتو کماری جو روہتاس ضلع کے ڈہری بلاک کے اندرپوری تھانہ کے تحت میٹھا پور گاؤں کی رہنے والی تھی، کو حال ہی میں اغوا کر قتل کر ایک نہر میں پھینک دیا گیا تھا، جسکی لاش اگریر پولس نے برآمد کی تھی لیکن اس کے بعد پانچ دن گزر جانے کے باوجود  قاتل کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، جسکے خلاف آج کوشواہا سبھا بھون سمیتی اور روہتاس یوتھ کاپریشن مذکورہ دونوں تنظیموں کی جانب سے شہید جگدیو میموریل چوک باؤلیہ سے کینڈل مارچ نکالا گیا اور پوسٹ آفس چوراہے پر اختتام پذیر ہوا، جسمیں قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ اسے سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ۔ کینڈل مارچ میں خصوصی طور پر پرنس موریہ، رویندر پرساد سنگھ، سنجئے کمار سنگھ کشواہا، پروفیسر چندرما سنگھ، اروند کمار سنگھ، ستنارائن سوامی، شیو کمار سنگھ، راجیش سنگھ، نربھئے کمار سنگھ، کپل دیو سنگھ، شیو کمار موریہ، رام اوتار موریہ، ڈاکٹر اروند کمار سنگھ، روی کمار سنگھ، تیج پرتاپ سنگھ، میجر بھگوان سنگھ، دیپک بیتھا، گپتا پرساد سنگھ، رتیش کمار، سندیپ سمراٹ، پنکج کمار و دیگر موجود تھے ۔