نیپال کے وزیر داخلہ کے معاملے میں سپریم کورٹ کے دو ججوں میں اختلاف، اب فیصلہ بڑی بنچ سے آئے گا

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 05 جولائی :نیپال کے موضوع بحث کوآپریٹو گھوٹالے میں ملوث نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ روی لامیچھانے کی برخاستگی کی رٹ پر سماعت کے بعد، فیصلے پر ججوں کے درمیان اختلاف پایا گیا۔ اس لیے اب یہ فیصلہ لارجر بنچ (تین ججوں پر مشتمل بنچ) سے آئے گا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس سپنا پردھان مال اور جسٹس سرنگا سویدی کی لامیچھانے کو ہٹانے کے بارے میں مختلف رائے کی وجہ سے اب یہ معاملہ تین ججوں کی بنچ کے پاس چلا گیا ہے۔ جسٹس سپنا پردھان مال نے کہا کہ روی لامیچھانے دفتر میں رہتے ہوئے کیس متاثر ہو سکتا تھا۔ اس لیے انہیںفارغ ہونا چاہیے۔ جسٹس سرنگا سویدی نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جیسے ذمہ دار عہدے پر فائز شخص کو اخلاقیات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔