ورلڈ کپ ٹی۔20 جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

تاثیر۴      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 04 جولائی : ورلڈ کپ ٹی۔20 فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ فاتح ہندوستانی کھلاڑیوں کی یہ ملاقات وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
29 جون کو جنوبی افریقہ کے بارباڈوس میں T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا آج صبح دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کا آئی جی آئی ہوائی اڈے، آئی ٹی سی موریا ہوٹل اور ہوٹل کے راستے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ٹیم انڈیا شام 4 بجے ممبئی پہنچے گی۔ وہاں ٹیم وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کی اعزازی تقریب میں شرکت کرے گی۔ یہ تمام کھلاڑی ممبئی میں اوپن بس ٹرافی ٹور بھی کریں گے۔