وزیراعظم کل اپنی رہائش گاہ پر ٹی۔20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 03 جولائی:۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل 4 جولائی کو صبح 11 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ راجیہ سبھا کے رکن اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے آج T20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کی وطن واپسی پر میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ راجیو شکلا نے کہا، “ہندوستانی ٹیم بارباڈوس سے بی سی سی آئی کی طرف سے کرایہ پر لی گئی خصوصی ایئر انڈیا کی پرواز سے روانہ ہوئی ہے۔”انہوں نے کہا، ’’ہندوستانی صحافی جو وہاں (بارباڈوس) پھنسے ہوئے تھے وہ بھی اسی پرواز سے آرہے ہیں۔ یہ پرواز کل 4 جولائی کو صبح 6 بجے دہلی ہوائی اڈے پر اترے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کل 4 جولائی کو صبح 11 بجے وزیر اعظم ہندوستانی ٹیم سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کے بعد ٹیم نریمان پوائنٹ ممبئی جائے گی اور ہم یہاں کھلاڑیوں کی عزت افزائی کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 29 جون کو جنوبی افریقہ کے شہر بارباڈوس میں منعقدہ T-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں سات رن سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔